ہڑپہ: ہڑپہ میں 12 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے واقعے میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر 12 سالہ بچے کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں اغوا اور مبینہ زیادتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق گرفتار تینوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔