قتل بڑا جرم ہے لیکن

یہ درست ھے کہ کسی ایک شخص کو قانون ہاتھ میں لیکر مرضی کرنے نہیں دی جاسکتی ، قتل بڑا جرم ھے مگر آئین شکنی اس سے کہیں بڑا ۔۔۔۔۔۔ کیونکہ وہ نا صرف غداری کے زمرے میں آتا ھے بلکہ اسکے نتیجے میں ہزاروں افراد کا خون بھی رزق خاک ہوا ۔

لیکن معاملہ یہ ھے کہ انصاف صرف ممتاز قادری جیسوں کے ساتھ ہوتا ھے اور اگر آپ مشرف کی طرح ہیں تو قانون آپ کے جوتے کی نوک پہ دھرا رھے گا یہی تلخ حقیقت ھے ۔

یاد رھے کہ جب جب ریاست اپنے قوانین پہ عمل در آمد کرانے میں ناکام ہوگی ممتاز قادری جیسے پیدا ہوتے رہیں گے ، آپکا قانون سلمان تاثیر جیسوں کو چھوٹ دیتا رھے گا تو ردعمل ایسا ہی آئیگا ۔۔۔ آپ کے بزرجمہر سمجھتے ہیں ماردو جلادو پھانسی پہ چڑھادو اسی طرح یہ لوگ ختم ہوسکتے ہیں تو یہ خیال خامی ھے جناب ، کیونکہ عشق و وفا کے سوتے پھوٹتے ہی سروں کے سودے سے ہیں ، آئین کہتا ھے کہ ریاست بتدریج اسلامی نظام کو نافذ کرے گی لیکن عملا آپ اسی نظام کا مذاق اڑتے ہیں دقیانوسی قرار دیتے ہیں نتیجتا ایسا ہی ردعمل سامنے آتا ھے اب بھلا افراد و گروہوں کو کیسے روکا جاسکتا ھے ؟؟؟؟

عمل کے بعد ردعمل کے لئیے تیار رھنا چاھئِے ، آپ لاکھ ممتاز قادری کی کوریج پہ پابندی لگائیے اسکے بدلے میں شرمین عبید کی تحسین کیجئے یہ آپ کا ریاستی فیصلہ ھے آپکا جمہوری اختیار ھے ، لیکن جو دلوں پہ حکومت کرتے ہیں وہ پھر بھی کرتے رہیں گے ۔

ممتاز قادری پاکستان کے اکثریتی مسلک یعنی بریلوی مکتب فکر سے تعلق رکھتا ھے اور یہ بیچارے ویسے بھی قتل و قتال پہ زیادہ یقین نہیں رکھتے لیکن اب لگتا ھے انہیں بھی اسی کٹھرے میں لایا جارہا ھے جس میں برسوں سے دیوبندی کھڑے ہیں ۔

آخر میں عرض ھے کہ آج بریلوی حضرات شکوے کرتے ملے کہ میڈیا کوریج نہیں دے رہا ، جواب دل تھام کر سنئیے کہ آپ کے فتاوی و بیانات اسی وقت میڈیا کی زینت بنتے ہیں جب آپ ریاست کے تابع ہو کر کسی کھیل میں استعمال ہوتے ہیں اور جب آپکا فتوی ریاستی مفاد سے ٹکراتا ھے تو اسکی جگہ پھر کوڑے دان ہی ہوتی ھے ۔

رہی میری بات تو میں ریاست کے تمام تر احترام کے باوجود ممتاز قادری کیساتھ ہوں ۔۔۔۔ کیونکہ یہ دلوں کا معاملہ ھے کم از کم میں نبی علیہ السلام کو حشر کے میدان میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ یا رسول اللہ پھانسی والے دن میں ممتاز قادری کی مخالف صف میں کھڑا تھا ۔

کیا خبر یہی مختصر سا عمل جنت کی ضمانت بن جائے ؟؟

[pullquote]” اس مضمون سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کمنٹ باکس میں کیجئے ”

[/pullquote]

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے