چارسدہ میں خودکش دھماکا،11 افرادجاں بحق

چارسدہ…مہمند ایجنسی کی تحصیل شب قدر میںسیشن کورٹ کے احاطے میں خودکش دھماکے کے نتیجے میںپولیس اہلکاروں، خاتون اور بچی سمیت 11افرادشہید اور خاتون سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خوکش دھماکا اس وقت ہوا جب احاطہ عدالت کے گیٹ پر پولیس اہلکار کے روکنے کی کوشش کی ، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پھر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے نتیجے میں احاطہ عدالت میں کھڑی کئی گاڑیوں میں آگ لگی گئی۔ دھماکے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کیا ، جبکہ شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

تحصیل اسپتال چارسدہ میں افراتفری کا عالم دیکھنے میں آیا، اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اورلواحقین اپنے پیاروں کو دیوانہ وار تلاش کرتے رہے۔

پولیس نے دھماکے کے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ شب قدر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین ، وزیر اعظم نواز شریف ، عمران خان ، وزیر اعلی خیبر پختونہ خواہ پرویز خٹک ، گورنر اقبال ظفر جھگڑا سمیت اہم شخصیات نے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے زیاں دکھ اور افسو کا اظہار کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے