دل لگی: اے آر وائی کی نئی ڈرامہ سیریل

اے آر وائ ڈیجیٹل کی نئی ڈرامہ سیریل ‘دل لگی’ میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کافی عرصے بعد ٹیلیویژن سکرین پر دوبارہ نظر آئیں گے۔

Mehwish and Humayun (2)

دل لگی ایک ایسے رومانوی جوڑے کی کہانی ہے جس میں ایک آزاد منش لڑکی انمول جو اپنی زندگی کے تمام فیصلے اپنی مرضی سے کرتی ہے محد نامی ایک ایسے مرد سے ملتی ہے جس کی عادت دوسروں پر غالب رہنے کی ہے اور وہ انمول پر بھی غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اسے محبت کی زنجیروں میں جکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔

ڈرامے میں انمول کا کردار مہوش حیات اورمحد کا کردار ہمایوں سعید نے ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ صبا حمید بھی محد کی ماں زلیخہ کے کردار ایک اہم رول ادا کررہی ہیں۔ دیگر اداکاروں میں عظمیٰ حسن، مریم انصاری، اسما عباس، اور عمران اشرف شامل ہیں۔

Team of Dillagi (2)

ڈرامے کی کہانی فائزہ افتخار نے تحریر کی ہے جبکہ ہدایات ڈرامہ ‘پیارے افضل’ اور فلم جوانی پھرنہیں آنی’ کے ڈائرکٹر ندیم بیگ نے دی ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او جرجیس سیجانے اس ڈرامے کے بارے میں کہا ہے کہ ‘ ہم نے فلم ‘جوانی پھر نہیں آنی’ کے مثلث ہمایوں سعید، مہوش حیات اور ندیم بیگ کو ایک بار پھر ٹیلیویژن سکرین پر یکجا کردیا ہے۔’

Nadeem, Mehwish and Humayun

یہ ڈرامہ ہر ہفتے کی رات آٹھ بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کیا جاتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے