خیبر پختونخواہ میں بارشوں سے اب تک 27 افراد جاں بحق

پشاور ميں کچے مکان کی چھت گرنے سے بہن بھائی جاں بحق ہوگئے ۔۔ خيبر پختونخوا ميں بارشوں سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ستائيس ہوگئی ۔

پشاور سعيد آباد ميں بارشوں سے بوسیدہ مکان کی چھت زمين بوس ہوگئی ،جس سے چودہ سالہ خالد اور اس کی اٹھارہ سالہ بہن ملبے تلے دب کر دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے ۔

پشاور کے عالاقے ناصر باغ ميں بھی گزشتہ رات گھر کي چھت گرنے سے ماں بيٹی جاں بحق ہوئے۔

اب تک خيبر پختونخوا بشمول فاٹا ميں بارشوں سے جاں بحق افراد کي تعداد ستائيس تک پہنچ گئي ہے ۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد کرے تاکہ اس کے دکھوں کو کم کيا جاسکے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے