’موٹے مردوں میں پروسٹیٹ کینسر کے امکانات زیادہ‘

سائنسدان جانوروں اور انسانی خلیوں کی تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ موٹاپے کے باعث مردوں کو پروسٹیٹ کینسر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

فرانسیسی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چکنے خلیے پروٹین خارج کرتے ہیں جس کے باعث چوہوں میں پروسٹیٹ کینسر تیزی سے پھیلا۔

سائنسدانوں نے نیچر کمیونیکیشن کو بتایا کہ انسانی چکنے خلیے بھی پروٹین خارج کرتے ہیں۔

تحقیق دانوں کو امید ہے کہ کینسر کے پھیلاؤ کو روکنے والی ادویات مردوں کے علاج میں مددگار ثابت ہوں گی اس سے قبل کینسر مزید پھیلے۔

اس قسم کی ادویات پہلے ہی تجرباتی طور پر انسانوں پر استعمال کی جا رہی ہے جیسے کہ دمہ۔

برطانیہ میں آٹھ میں سے ایک مرد پروسٹیٹ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوتا ہے۔

اگر اس کی تشخیص جلد کر لی جائے تو زندگی بچ جانے کے نمکانات زیادہ ہو جاتے ہیں تاہم برطانیہ میں ہر سال دس ہزار مرد پروسٹیٹ کینسر سے مرتے ہیں۔

کینسر کی بہت سے اقسام کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ موٹاپے کی وجہ سے ہوتے ہیں جیسے کہ بچہ دانی کا کینسر، چھاتی کا کینسر وغیرہ لیکن موٹاپے کے باعث پروسٹیٹ کینسر ہونے کی واضح نشاندہی ابھی تک نہیں ہوئی تھی۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ موٹے چوہوں میں پروسٹیٹ سے باہر رسولی جلدی پھیلتی ہے۔

تحقیق دانوں نے 100 سے زیادہ انسانی رسولیوں پر تحقیق کی اور اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ موٹاپے کے باعث پروسٹیٹ کینسر کے امکانات زیادہ ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے