بے نظیر نےمشرف کو وردی سے محروم کیا ،زرداری نے صدارت سے اور آپ نے بھگادیا۔ بلاول

[pullquote]بے نظیر نے پرویز مشرف کو وردی سے محروم کیا ،زرداری نے صدارت سے اور آپ نے بھگادیا ۔[/pullquote]

کراچی……پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پرویز مشرف کے معاملے پر نام لیے بغیر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ بینظیر نے پرویز مشرف کو وردی سے محروم کیا، آصف زرداری نے صدارت سے فارغ کیا ، آپ نے کیا کیا، ان کو آزاد کردیا، پرویز مشرف کے فرار ہونے سے حکومت کے پاس اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہے گا۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پرویز مشرف ان کی والدہ بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں بھی نامزد ہیں، بار بار طلب کیے جانے کے باوجود وہ آج تک عدالت میں پیش نہیں ہوئے، آئین شکنی کیس میں بھی عدالت نے انہیں 31مارچ کو طلب کررکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف کئی مقدمات زیرسماعت ہیں، اگر انہیں اس طرح جانے دیا گیا تو اہم مقدمات اور قانون کے تقاضے ادھورے رہ جائیں گے، اہم مقدمات کے باوجود پرویز مشرف کو فرار ہونے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے