مشرف کی دبئی واپسی نےسیاسی میدان گرم کر دیا ۔

[pullquote]فاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کاکہنا ہے کہ مشرف کی بیرون ملک روانگی پر پیپلز پارٹی کے متضاد بیان آئے، انتقام کی سیاست نہیں کرنا چاہتے،بلاول کے والد کی حکومت میں بھی مشرف پاکستان کے اندر باہر دندناتے رہے ۔[/pullquote]

لاہور میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ مشرف کے باہر جانے پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو اعتراض نہیں،پیپلز پارٹی کی صرف پچھلی نشستوں سے آوازیں آ رہی ہیں۔ مشرف پر بلاول کی والدہ کے قتل کا الزام بھی ہے مگر بلاول کے والد نے اس الزام کے باوجود کوئی قدم نہ اٹھایا۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے کا احترام کیا ،مشرف نے ن لیگی قیادت پر ظلم کیے ،مگرانتقام کی سیاست نہیں کرنا چاہتے،کرکٹ میچ میں شکست سے متعلق سوال پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ٹیم نے آخری وقت میں جو کیا،ٹیم کو تلقین کرنے کے لیے وہاں جانے والے گورو سے پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے ٹیم کو کیا کہا


[pullquote]اپوزیشن جماعتوں کے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے یکم اپریل سے سندھ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ الائنس رہنما کہتے ہیں کہ سابق صدر پرویز مشرف کی روانگی بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان معاہدے کے تحت ہوئی ہے جسکی مخالفت کرتے ہیں ۔ [/pullquote]

کراچی میں وفاقی وزیر صدرالدین شاہ راشدی کی رہائش گاہ پر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا اجلاس ہوا ۔ میڈیاسے بات کرتےہوئے الائنس کے ترجمان نے یکم اپریل سے سندھ بھر میں کرپشن کے خلاف سے مہم چلانے کا اعلان کیا۔پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدرالدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو معاہدے کے تحت بیرون ملک بھیجوایا گیا ہے ۔

رہنمائوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائد پر مصطفیٰ کمال کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ متحدہ سربراہ کے راء سے خفیہ تعلقات کی جے آئی ٹی نے تحقیقات کی تو آصف علی زرداری بھی را کے ایجنٹ ثابت ہونگے ۔اجلاس میں ممتاز علی بھٹو،لیاقت جتوئی، حاجی شفیع محمد جاموٹ ،عرفان مروت اور دیگر رہنمائوں نے بھی شرکت کی

[pullquote]مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا احتجاج مشرف کے جانے کا نہیں بلکہ ن لیگ کی منافقت کا ہے۔[/pullquote]

حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےمولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چوہدری نثار جھوٹے نہیں ان کا بیان جھوٹا ہے۔ انہیں مشرف کا نہیں چوہدری صاحب کا بھروسہ ہے اگر وہ کہتے ہیں کہ مشرف واپس آجائیں گے تو آجائیں گے۔ انہیں حیرانگی ہے کہ چوہدری صاحب وزیر داخلہ ہیں یا مشرف کے ترجمان ہیں۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ آئین توڑنے والوں کو رعایت دینا جمہوریت کی زندگی کم کرنا ہے

[pullquote]جمہوریت کے دعویداربتائیں کہاں ہے مشرف، ”آئین توڑنے والوں کے سرکی قیمت رکھوپیسے میں دوں گا‘‘: اختر مینگل[/pullquote]
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اخترمینگل نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین توڑنے والوں کے سر کی قیمت رکھی جائے تو پیسے وہ اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

حب میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حق کی بات کرناگناہ ہے تویہ گناہ ہم نے کیا ہے اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے، جمہوریت کے دعویداروں سے پوچھتاہوں کہ کہاں ہے پرویزمشرف؟ ”آئین توڑنے والوں کے سرکی قیمت رکھوپیسے میں دوں گا“۔ ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کو موخرکرناخوش آئندہے اور جب تک افغان مہاجرین کاانخلانہیں ہوتامردم شماری قبول نہیں،ایسی کوئی ترقی قبول نہیں جس میں بلوچستان کے عوام کوفائدہ نہ ہو.


[pullquote]سابق صدر مشرف کی دبئی میں جاری بھرپور سیاسی سر گرمیوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید جاری ہے ۔سوشل میڈیا پر جاری بحث میں لوگ کہہ رہے ہیں کہ سابق صدر مشرف بیمار نہیں تھے اور وہ چکمہ دیکر باہر چلے گئے ہیں ۔[/pullquote]

Mushraff at Dubai

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے