آئی بی سی اردو سے گفت گو کر تے ہوئے مفتی عبدا لقوی نے کہا کہ انہوں نے جو بات کی ہے وہ قرآن و حدیث اور فقہائے اسلام کی تعلیمات کے عین مطابق ہے ،
انہوں نے کہ تمام فقہاٗ کے نزدیک نکاح ایک معاہدے کا نام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک شادی اور کئی نکاح والا فتویٰ انہوں نے اس لیے دیا کہ پاکستان کے عائلی قوانین کے تحت اور ہمارے ماحول اور رسوم و رواج کے تحت دوسری شادی کرنی کوئی آسان کام نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایک خاتون کو چالیس یا اس سے زائد عمر میں طلاق ہو جاتی ہے تو وہ بعض وجوہات کی بنیاد پر دوسری شادی نہیں کر سکتی ۔ ایسے میں اگر وہ خاموشی کے ساتھ دو گواہوں کی موجودگی میں کسی شخص سے اپنی مرضی کے مطابق نکاح کر لیتی ہے تو یہ بالکل جائز ہے ۔
مفتی عبدالقوی نے کیا کہا ، ویڈیو دیکھنے کے لیے پلے کا بٹن کلک کیجئے .
انہوں نے کہا کہ متعدد نکاح کا حکم قرآن میں موجود ہے ۔
مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ متعہ اسلام میں اورتمام فقہائے اسلام کے نزدیک حرام ہے اور اس کی کوئی آئینی شرعی حیثیت نہیں ہے ۔
خیال رہے کہ مکتب تشیع کے نزدیک متعہ جائز ہے ۔ مفتی عبدالقوی سے نکاح مسیار اور نکاح متعہ سے متعلق گفت گو کی گئی جسے شیعہ علماٗ سے گفت گو کے بعد آئی بی سی پر شائع کیا جائے گا ۔
مفتی عبدالقوی کی پہلی ویڈیو بھی آئی بی سی اردو نے شئیر کی تھی جس میں مفتی عبدالقوی نے کہا تھا کہ شادی ایک کرنی چاہیے اور نکاح کئی کئے جا سکتے ہیں ، تاہم اس میں پوری نہیں ہوئی تھی ۔ اس پر کئی ٹی وی چینلز نے باقاعدہ پروگرام کئے ۔