وزیر اعظم کی رام کہانی اورمیرے پانچ سوال

جناب وزیر اعظم کے خطاب کی روشنی میں بعد میرے ان سے چند سوالات ہیں

[pullquote]مٹی پاؤ کمیشن ؟[/pullquote]

1۔ جوڈیشل کمیشن کتنی مدت میں فیصلہ دے گا۔ مدت کے بارے میں تقریر کی خاموشی کیا اس بات کا اعلان نہیں کہ یہ بھی انہی کمیشنوں جیسا ایک کمیشن ہو گا جن کا اصل مقصد مٹی پاؤ ہوتا ہے۔

[pullquote]ریٹائرڈ جج ؟[/pullquote]

2۔ کمیشن کے بارے میں صرف اتنا کہہ دینا کیا کافی ہے کہ سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج پر مشتمل ہو گا۔ اس جج کا نام کیوں نہیں لیا گیا ؟ یا ابھی کوئی موزوں شریف آدمی ملا نہیں اور تلاش جاری ہے۔ یا جسٹس قیوم صاحب مان کر نہیں رہے؟

[pullquote]شریف جج ؟[/pullquote]

3۔ کیا سپریم کورٹ کی سابق جج پر مشتمل کمیشن اس بات کی دلیل تصور کی جا سکتی ہے کہ انصاف ہو گا ؟۔ ہر ریٹائرجج اتنا نیک نام نہیں ہوتا کہ انصاف کی دلیل قرار پائے ۔ یہ قوم ریٹائرڈ ججوں کو اہل اقتدار اور آپ کے بھتیجوں کی پلیٹوں میں چمچے رکھتے دیکھ چکی ہے ۔

[pullquote]اصل بات کیوں نہیں کی ؟[/pullquote]

4۔ مظلومیت کی داستان سنانا کیا بر محل تھا۔ آپ سے کسی نے یہ سوال تو کیا ہی نہیں تھا ماضی میں آپ کے ساتھ کیا زیادتیاں ہوتی رہیں۔ سوال یہ تھا کہ کیا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر منتقل ہوا ۔ اس پر بات کیوں نہیں کی گئی؟

[pullquote]اشارہ کس طرف تھا؟[/pullquote]

5۔ وزیر اٰعظم نے فرمایا وہ جانتے ہیں ان افواہوں کا مقصد کیا ہے ۔ کیا وہ بتانا پسند کریں گے ان کے خلاف کون سازش کر رہا ہے اور ان کا اشارہ کس طرف تھا.

آخر میں صرف اتنا کہوں گا کہ قوم ہوشیار ہو چکی ہے ، اپنے سپیچ رائٹر سے کہیں زرا پبلک میں اٹھا بیٹھا کریں تاکہ انہیں "عوامی ٹریندز ” کا پتہ چلا چلے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے