رات دیر تک جاگنے والےافراد کیا ہوتے ہیں ؟

کچھ لوگ رات گئے تک جاگنے کے جبکہ کچھ جلد سونے کے عادی ہوتے ہیں ، ان دونوں میں فرق عام ذہانت کی سطح کا ہو سکتا ہے .

لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ قدرتی طور پر تمام جانداروں کی عام زندگی میں ایک ردھم پایا جاتا ہے جو اعصابی خلیات کو منظم کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق دیگر جانداروں کے مقابلے میں انسان کے اندر شعور اور ادراک کی منفرد خوبی پائی جاتی ہے جو اسے اندرونی حیاتیاتی ردھم اور اس کے نتائج پر قابو پانے کی صلاحیت دیتی ہے۔

آسان الفاظ میں انسان سونے کے لیے اپنی مرضی کے وقت کا انتخاب کرسکتے ہیں اور وہ رات گئے تک جاگنے یا جلد سو کر علی الصبح اٹھنے کا معمول بنا سکتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات کو زیادہ فعال رہنے والےصبح جلدی جاگنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ذہانت کے حامل ہوسکتے ہیں۔

تحقیق میں امریکی نوجوانوں کے جائزے سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ زیادہ ذہین افراد عام طور پر رات گئے تک جاگنے کے عادی ہوتے ہیں، یا یوں کہہ لیں کہ دیر سے سونا اور دیر سے جاگنا انہیں پسند ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق درمیانی ذہانت اور نیند کے رجحان کے درمیان ایک تعلق پایا جاتا ہے۔

انسان اپنے آغاز میں سورج کے طلوع و غروب کے ساتھ سونے جاگنے کے عادی تھے مگر گزرتے وقت کے ساتھ اس رحجان میں تبدیلی آتی گئی۔

تحقیق کے مطابق درمیانی یا اس سے کم ذہانت کے حامل افراد اب بھی سونے کے اسی رجحان پر عمل کرتے ہیں جو ہمارے آباﺅ اجداد کا تھا ،

جبکہ زیادہ ذہین دماغ اس کو نظر انداز کرکے خود کو رات گئے تک زیادہ متحرک رکھتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے