محمد عامر پانچ سال بعد بھی بہترین بولر ہے‘

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کے خیال میں فاسٹ بولر محمد عامر پانچ سال پہلے بھی ملک کے بہترین بولر تھے اور وہ آج بھی پاکستان کے بہترین بولر ہیں۔

اظہر محمود کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو اتنا عرصہ کرکٹ سے دور رہنے کے باوجود پاکستان کے بہترین بولر بننے کے لیے دیگر بولرز کی طرح کچھ زیادہ محنت نہیں کرنا پڑی۔

ایک ویب سائٹ کے لیے اپنے بلاگ میں اظہر محمود نے لکھا ہے کہ ’عامر پانچ سال قبل بھی پاکستان کے بہترین بولر تھے اور وہ آج بھی اسی درجے پر ہیں۔ اس کی وجہ سخت محنت اور پوری طرح کرکٹ کے ساتھ جوڑے رہنا ہے۔‘

انھوں نے لکھا کہ ’عامر نے پانچ سال کوئی کرکٹ نہیں کھیلی لیکن پھر بھی ہمارا بہترین بولر ہے۔ان کی کلائی کی پوزیشن بہتر ہے جو کہ دیگر بولرز میں دکھائی نہیں دے رہی۔‘

سابق آل راؤنڈر نے دیگر بولرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت کے ساتھ نہیں سیکھ رہے ہیں۔ انھوں نے سوال کیا کہ ’گذشتہ پانچ سالوں سے دیگر بولر کیا کر رہے ہیں۔‘

’اگر وہ خود کو تبدیل یا سیکھنا نہیں چاہتے تو کوچز ان کی جگہ بولنگ کروانے نہیں جا سکتے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ’میں صرف اپنا تجربہ منتقل کر سکتا ہوں یا صرف بتا سکتا ہوں لیکن یہ بولرز تک ہے کہ وہ منصوبوں پر کام کیسے کرتے ہیں۔‘

اظہر محمود نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چند سفارشات بھی پیش کی ہیں جن میں ایسا مثبت ماحول بنانا بھی جس سے کھلاڑیوں کی سوچ بدل سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے