امریکی وزیر خارجہ کا دورہ کابل اور دھماکے

کابل: امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے دورے کے فوری بعد شہر کے وسطی علاقے میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ جان کیری اچانک اور غیر اعلانیہ دورے پر کابل آئے تھے، جس کا مقصد ملک کے عسکریت پسند گروپوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لائحہ عمل کا جائزہ لینا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے افغان حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ فوری طور پر دھماکوں کی نوعیت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا جبکہ ان دھماکوں میں فوری طور پر جانی نقصان کی بھی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

ایک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے متعدد دھماکے سنے ہیں لیکن ہم یہ نہیں جانتے کہ ان سے کیا نقصان ہوا ہے’۔

واضح رہے کہ جان کیری نے اپنے کابل دورے کے دوران صدر اشرف غنی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم نے طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے اپنے مشترکہ مقاصد پر بات چیت کی ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہم طالبان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امن مذاکراتی عمل میں شامل ہو، جس سے تشدد کا خاتمہ ہوگا’۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جولائی میں وارسا میں ہونے والے نیٹو اتحاد کے ایک اجلاس میں افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز کی مدد کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی، اس کے علاوہ افغانستان کی امداد کیلئے اکتوبر میں برسلز میں ایک اجلاس بھی طے ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے