غیرملکی سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کرنےمیں گہری دلچسپی لےرہےہیں:صدرممنون حسین

صدر نے غیر ملکی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی سرمایہ کاری کی آزادانہ پالیسی سے فائدہ اٹھائیں اور توانائی ، بنیادی ڈھانچے اور زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔ممنون حسین نے توقع ظاہر کی کہ ملکی معیشت مستقبل میں تیزی سے ترقی کرے گی.

صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔وہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایک وفد سے اسلام آباد میں گفتگو کررہے تھے۔

صدر نے غیر ملکی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی سرمایہ کاری کی آزادانہ پالیسی سے فائدہ اٹھائیں اور توانائی ، بنیادی ڈھانچے اور زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔ممنون حسین نے توقع ظاہر کی کہ ملکی معیشت مستقبل میں تیزی سے ترقی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر اقتصادی اشاریے مثبت ہیں اور اس بات کا اعتراف عالمی اداروں نے بھی کیا ہے۔

صدر نے کہا کہ مختلف سٹاک ایکسچینجوں کا پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انضمام قومی معیشت کیلئے مفید ثابت ہوگا۔

وفد نے صدر کو پاکستان سٹاک ایکسچینج سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے