ھیری ایس ٹرومین …

جاپان پر ایٹم بم گرانے کا حکم دینے والا امریکی صدر ھیری ایس ٹرومین مئی 1884،کو لاما سیوری میں پیدا ھوا -وہ پہلا صدر تھا جس نے جنگ کے دوران عہدہ سنبھالا -اپریل 1945 میں صدر روزویلٹ کی ناگہانی موت پر ٹرومین کواپنے دیو ھیکل پیشرو کی مسند سنبھالنا پڑی -وہ روزویلٹ کا نائب صدر تھا – عالمگیر جنگ جاری تھی جنگ جلد ختم کرانے کے لئے اس نے جاپان کے خلاف ایٹم بم استعمال کرنے کی اجازت دےدی-پہلاایٹم بم ھیروشیما پر 6 اگست کو گرایا گیا اس نے وسیع پیمانے پر تباھی مچای -تین دن بعد دوسرا بم ناگاساکی پر گرایا -14اگست کو جاپان نے ھتھیار ڈال دئیے-جنگ عظیم کے بعد جب برطانیہ نے فلسطین پر اپنا مینڈیٹ ختم کیا تو وزیر خارجہ مارشل کے اعتراضات کے باوجود ٹرومین نے اسرائیل کی نئی حکومت کو تسلیم کر لیا.

1948 میں دوسری مدت کے لئے ٹرومین پھر منتخب ھو گیا- ٹرومین سخت اور درشت زبان استعمال کرنے کا شوقین تھا اور وہ اس سے گریز کرنے کی کوشش بھی نہیں کرتا تھا – اس نے واشنگٹن کی ایک تقریب میں تقریر کرتے ھوےکہا – کوی کتے کا بچہ مجھے ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا کہ میں کس کو کابینہ میں شامل کروں اور کس کو نہ کروں- ایک جرنیل کو برطرف کرنے کے بعد اس نے کہا – میں نے اسے اس لئے برطرف نہیں کیا کہ وہ کتیا کا بچہ گم سم رھتا تھا بلکہ اس لیے کیا کہ وہ صدر کے منصب کا احترام نہیں کرتا -صدارتی انتخاب سے پہلے جب اسے بتایا گیا کہ روزویلٹ اسے انتخاب میں اپنے ساتھ نائب صدر بنانا چاھتا ھے تو اس نے برجستہ کہا کہ اسے کہو جہنم میں جاے
ٹرومین کی گرم مزاجی بہت مشہور تھی ایک دفعہ ایک سفیر نے آخری لمحوں میں اس کے ساتھ ڈنر سے معذرت کرلی تو ٹرومین آگ بگولا ھوگیا اور اس نے متعلقہ ملک سے مطالبہ کیا کہ اس سفارت کار کو فوری طور پر برطرف کیا جائے.

1960 میں جب وائٹ ھاوس کی مرمت اور توسیع کا کام ھورھا تھا تو ٹرومین خاندان سڑک کے پار ایک اوربسرکاری عمارت بلئیر ھاوس میں منتقل ھوگیا وھاں یکم نومبر کو ٹرومین پر قاتلانہ حملہ ھوا جس میں وہ بال بال بچ گیا -حملہ آور پورٹوریکوکی تحریک آزادی کے دوارکان تھے دونوں ٹیکسی پر آئے ٹیکسی ڈرائیور نے بلئیر ھاوس کی نشاندھی کردی وہ گیٹ پر آگئے انہوں نے اندر داخل ھونے کی کوشش میں سیکورٹی گارڈذ پر فائرنگ کردی -ٹرومین اوپر والی منزل پر سورھا تھا فائرنگ کی آواز سن کر بیدار ھوگیا صورت حال جاننے کے لئے وہ کھڑکی سے سر باھر نکال کر نیچے جھانکنے لگا یہ اسکی خوش قسمتی تھی کہ حملہ آوروں نے اوپر نظر نہ ڈالی ورنہ ٹرومین نے تو اپنا تعاون پیش کردیا تھا دونوں حملہ آور مارے گئے.

درشت اور بدزبان ٹرومین کی زندگی کے آخری لمحات اذیت ناک رھے -1972 میں اسے چھاتی کا انفیکشن ھو گیا اس کے مدافعتی نظام نے کام چھوڑدیا ڈاکٹروں نے بڑی کوشش کی لیکن مدافعتی نظام بحال نہ ھوسکا دسمبر کے پہلے ھفتہ میں اسے کنساس سٹی سیوری کے ریسرچ ھسپتال اینڈ میڈیکل سنٹر لایا گیا لیکن اسکی بیماری اسی کی طرح ضدی اور درشت تھی -آخری بائیس دن تو وہ آکسیجن ٹینٹ میں محض زندہ لاش تھا -26 دسمبر کو اسکا انتقال ھو گیا.
اختتام

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے