ایران عرب ممالک میں فرقہ واریت کے بیج بو رہا ہے: سعودی عرب

سلامتی کونسل میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے عرب ممالک میں فرقہ واریت کی خطرناک سازشیں جاری ہیں۔ تہران کی جانب سے دہشت گرد گروپوں، عسکری ملیشیاؤں اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر سرگرم عناصر کی مدد اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران عرب ممالک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے سعودی سفیر نے کہا کہ ایران کی جانب سے یمن میں باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

عبداللہ المعلمی نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہا کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے۔ عالمی برادری کو بھی دہشت گردی کی تمام اقسام سے لڑنے اور اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے بھرپور تعاون کرنا ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے