دماغی مردہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

وارسو: مشرقی یورپی ملک پولینڈ میں دماغی طور پر مردہ قرار دی گئی خاتون نے بچے کو جنم دینے کے بعد دم توڑ دیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے ہسپتال حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے کی صحت کے حوالے سے اب کوئی پیچیدگی نہیں ہے۔

پولینڈ کے جنوبی شہر راکلا کے یونیورسٹی ہسپتال کے چلڈرن یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر باربرا کرولک اولینیک کا کہنا تھا کہ دماغی طور پر مردہ بچے کی حاملہ ماں کو زچگی کے لیے 55 دن تک مصنوعی طور پر زندہ رکھا گیا۔

41 سالہ خاتون کو گزشتہ سال دماغی کینسر سنگین ہونے کے بعد ہسپتال لایا گیا تھا، جہاں انہیں ڈاکٹروں نے دماغی طور پر مردہ قرار دیا۔

ڈاکٹر باربرا کرولک اولینیک نے کہا کہ خاتون کے اہلخانہ بچے کو بچانا چاہتے تھے کہ جس کے باعث دماغی مردہ خاتون کو مصنوعی طور پر 55 روز تک زندہ رکھا گیا، لیکن جب بچے کی زندگی کو لاحق خطرات بڑھنے لگے تو رواں سال جنوری میں حمل کے 26ویں ہفتے میں اس کی آپریشن کے ذریعے ڈیلیوری کرائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے کا پیدائش کے وقت وزن صرف ایک کلو گرام تھا، تاہم 3 ماہ کی انتہائی نگہداشت کے بعد اس کا وزن بڑھ کرتین کلو گرام ہوگیا اور اس کی صحت سے متعلق پیچیدگیاں ختم ہوگئیں، جس کے بعد اسے ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے