عراق: خود کش حملوں میں 23 افراد ہلاک

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے دو خود کش دھماکوں میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے رپورٹ میں عراقی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک خود کش بمبار نے بارود سے بھری ہوئی کار کو شہر کے مشرقی حصے میں حسینیان کے قریب سیکیورٹی چیک پوسٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ بم دھماکے کے نتیجے میں 6 شہری اور 4 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں 28 افراد زخمی بھی ہوئے۔

داعش نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں مذکورہ دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے