اسرائیل: جیل سے 12 سالہ فلسطینی بچی رہا

طولكرم: اسرائیل نے 12 سالہ فلسطینی بچی دیما الواوی کو تقریباً دو ماہ بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔

انہیں اسکول کا یونیفارم پہنے 9 فروری کو مقبوضہ مغربی کنارے سے چاقو کے ساتھ یہودی آبادی والے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

فلسطینی بچی دیما الواوی اپنے بھائی سے مل رہی ہیں
فلسطینی بچی دیما الواوی اپنے بھائی سے مل رہی ہیں

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے فوٹوگرافر کے مطابق واوی کو مغربی کنارے کے علاقے طولکرم کراسنگ پوائنٹ پر فلیسطینی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

انہیں رہائی کے بعد اپنے گھر والوں کے ساتھ ہیبرون میں واقع اپنے گھر سفر کرنا تھا۔

فلسطینیوں کی جانب سے چاقو کے حملوں یا مبینہ طور پر جان بوجھ کر کیے گئے گاڑی کے حادثات میں 28 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔

تاہم اسی دورانیے میں 201 فلسطینی بھی مارے گئے جن پر حملہ کرنے کی کوشش کا الزام تھا۔

ان کے وکیل طارق برگھوت نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ واوی کم عمر ترین فلسطینی ہیں جنہیں جیل بھیجا گیا۔

انہوں نے کہا کہ واوی کی دفاعی ٹیم نے اسرائیلی فوجی عدالت سے ان کی رہائی کی درخواست کی جسے قبول کرلیا گیا۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی یونیسیف کے مطابق اسرائیلی فوجی قوانین کے تحت 12 سال کے بچے کو بھی سزا دی جاسکتی ہے ۔

اسرائیل کی جیلوں میں اس وقت 450 کم عمر افراد سزا کاٹر رہے ہیں جن میں سے 100 کے قریب 16 سال سے بھی کم عمر ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے