وزیراعظم کا دورہ: ہزارہ یونیورسٹی 2 دن کیلئے بند

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں واقع ہزارہ ہونیورسٹی کو وزیراعظم نواز شریف کے دورے کے پیش نظر 2 دن کے لیے بند کردیا گیا۔

ڈپٹی رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ‘تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورے کے پیش نظر ہزارہ یونیورسٹی 27 اور 28 اپریل 2016 کو بند رہے گی۔’

نوٹیفکیشن میں بوائز ہاسٹل کے طلبہ کو 27 اپریل (بروز بدھ) کو شام 4 بجے تک ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت، جبکہ گرلز ہاسٹل میں رہائش پزیر طالبات سے کہا گیا ہے کہ وہ 27 اپریل کی شام سے لے کر 28 اپریل (بروز جمعرات) کی شام تک ہاسٹل تک ہی محدود رہیں۔

دوسری جانب یونیورسٹی کی حدود میں چیکنگ کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف جمعرات 28 اپریل کو ہزارہ یونیورسٹی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کا یہ دورہ ان کی عوامی جلسوں سے خطاب کی حکمت عملی کا ہی ایک حصہ ہے جس کے تحت 2 روز قبل انھوں نے ضلع راولپنڈی کے علاقے کوتلی ستیاں میں بھی ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے