یمن: القاعدہ کیخلاف کارروائی میں 27 فوجی ہلاک

عدن: یمن کے ایک شمالی شہر میں حکومت کی جانب سے کارروائی کے دوران 27 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے شروع ہونے والے آپریشن کے دوران 60 سے زائد فوجی زخمی بھی ہوئے۔

اس کارروائی کے دوران حکومتی فورسز صوبہ حضرموت کے دارالحکومت المكلا کو عسکریت پسندوں کے قبضے سے چھڑانے میں کامیاب رہیں۔

اس سال پر گزشتہ ایک سال سے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے قبضہ کر رکھا تھا۔

عرب اتحاد کے مطابق یمنی فورسز کو آپریشن میں سعودی اور متحدہ عرب امارات کے خصوصی دستوں کی حمایت حاصل تھی جبکہ کارروائی میں 800 کے قریب عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دو لاکھ افراد پر مشتمل المکلا شہر میں زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے جبکہ دکانیں اور سرکاری دفاتر کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز ایک امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے مقامی کمانڈر سمیت 6 جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے