پانامہ لیکس ، اپوزیشن آج جمع ہوگی

پانامہ کاہنگامہ اپوزیشن جماعتیں آج شام اہم بیٹھک کررہی ہیں۔۔۔۔ اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ کی زیرصدارت اجلاس میں ٹی اوآرز پر مشاورت اورپاناما انکشافات پرتحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کےمعاملے غور کیا جائیگا۔

اجلاس میں تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتیں اپنے مرتب کردہ ٹی او آرز پیش کرینگی۔۔ عمران خان کہتےہیں ٹی او آرز تیار کرلیے، ضابطہ اخلاق پر تمام جماعتوں کواعتمادمیں لیں گے۔

پیپلزپارٹی بھی حکومت کیخلاف احتجاج کےموڈمیں ہے، قمرزمان کائرہ کہتےہیں ٹی او آرز پرحکومت نہ مانی تواحتجاج ہوگا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی،تحریک انصاف،ایم کیوایم، جماعت اسلامی، ق لیگ،اےاین پی اوردیگرجماعتوں کےرہنماشرکت کررہےہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم کے استعفیٰ اورعدالتی کمیشن کی تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیاجائیگا جبکہ حکومت کو ٹف ٹائم بھی دینےکافیصلہ بھی کیا جائیگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے