مور محل کی پریس کانفرنس

جیو ٹی وی کی تخیلاتی ڈرامہ سیریل مورمحل کی کاسٹ اور ڈائرکٹراور پروڈیوسر کی میڈیا سے ملاقات کے لیے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پینتالیس اقساط پر مشتمل مور محل پاکستان بھر میں ۲۴ اپریل سے جیو کے پرائم ٹائم میں آن ایئر کیی جا چکی ہے، جس میں مغلیہ دور کے ساتھ یونانی، مصری اور ترک تہذیبوں کی آمیزش کی گئی ہے۔

اس تصوارتی ڈرامے کی کہانی ایک خیالی ریاست جہاں آباد کے خیالی نواب آصف جہاں (عمیر جسوال) کے گرد گھومتی ہے جس کی زندگی میں اس کی حرم کی دوشیزائیں (میشا شفیع اور فضہ علی)، ایک غیبی کردار (ثانیہ سعید) اور بادشاہ بیگم (حنا بیات ہ خان) ایک اہم مقام رکھتی ہیں۔

ڈرامے کا مرکزی خیال جیو ٹی وی کے صدر اور اچھوتے آئیڈیاز کے لیے مشہور عمران اسلم نے پیش کیاہے جبکہ کہانی معروف مصنف سرمد صہبائی نے تحریر کی ہے۔ ڈرامے کے پروڈیوسر بابر جاوید ہیں اور ہدایات ہمسفر اور منٹو سے شہرت پانےوالے سرمد سلطان کھوسٹ نے دی ہیں۔

پریس کانفرنس میں نہ صرف میڈیا کو ڈرامے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا بلکہ ڈرامے کی کاسٹ نے بھی سیٹ پر پیش آنےوالے واقعات اور ڈرامے کے بارے میں اپنے تجربات کو حاضرین کے سامنے بیان کیا۔

ڈرامے کے ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ کے علاوہ ڈرامے کی اہم کاسٹ عمیر جسوال، حنا بیات خان، کنزہ سلیم، علی سلیم، اور سونیا نذیر تقریب میں موجود تھے۔

ڈرامے کے ساونڈ ٹریک میں کل ۳۹ گانے شامل ہیں جس میں راگ سے لے کر پاپ میوزک تک سب کااحاطہ کیا گیا ہے۔ تریب کت اختتام پر ڈرامے کے مرکزی اداکار عمیر جسوال جو کہ ایک معروف گلوکار بھی ہیں نے ڈرامے کا آ فیشل ساؤنڈ ٹریک شہناہ وقت پیش کیا۔

تقریب کے انعقاد کے انتظامات رسپبیری پی آر اینڈ ایونٹس کی جانب سے کیے گئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے