بھارتی دولہا اپنی بارات ہیلی کاپٹر میں لے آیا

نئی دہلی: ہر دولہے کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی شادی دوسری سے کچھ انوکھی ہو تاکہ اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے اور اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بھارتی دولہا اپنی بارات ہیلی کاپٹر پر لے آیا۔

بھارت کے ضلع بنارس کے گاؤں ستھاوا کے رہائشی اکھلیش سنگھ کے والد کی خواہش تھی کہ ان کے بیٹے کی بارات ہیلی کاپٹر میں جائے، گاؤں کے چوہدری ہونے کی وجہ سے خواہش کا احترام ہوا اور بارات کے لئے ہیلی کاپٹر کا بندوبست ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں بارات آنے پر پورا گاؤں خوشی جھوم اٹھا اور دولہا بھی خوشی سے نہال نظر آیا۔

بھارت کے شہروں غازی آباد اور گڑ گاؤں میں تو ہیلی کاپٹر میں بارات لے جانے کا رواج پہلے سے موجود ہے لیکن اکھلیش سنگھ نے ہیلی کاپٹر پر بارات کے جا کر بنارس میں بھی یہ ٹرینڈ سیٹ کر دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے