چین میں 31 انگلیوں والے بچے کی پیدائش

بیجنگ: چین کے صوبے ہنان کے ایک گاؤں میں ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے ہاتھ اور پاؤں کی انگلیاں نارمل بچے سے زیادہ تھیں۔

ہانگ ہانگ نامی اس بچے کی عمر اس وقت تین ماہ ہے جس کے ہاتھوں کی 15 جبکہ دونوں پاؤں کی 16 انگلیاں ہیں۔ بچہ پولی ڈیکٹیلی نامی بیمار کا شکار ہے جبکہ یہ بیماری زیادہ تر جانوروں میں پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیاں زیادہ ہوتی ہیں۔

ہانگ ہانگ کے والدین بچے کی اس بیماری سے خاصے پریشان نظر آتے ہیں۔

بچے کے والد کا کہنا ہے اس کی بیوی بھی پولی ڈیکٹیلی بیماری کا شکار ہے جس کے ایک ہاتھ کی اضافی انگلی ہے اور دو انگوٹھے ہیں۔

ہم نے سوچا شاید یہ بیماری وراثتی ہے جس کی بنا پر ہم نے شینزین کے 3 بڑے ہسپتالوں میں بچے کا چیک اپ کروایا لیکن ڈاکٹروں کا کہنا ہے یہ وراثتی نقص نہیں ہے۔

غریب والدین جو کہ ایک مزدور گھرانے سے تعلق سے رکھتے ہیں پریشان ہیں کہ بچے کے علاج کیلئے 1 لاکھ یوون سے 5 لاکھ یوون کا خرچ آتا ہے جو ان کی استعداد سے زیادہ ہے۔

وہ بچے کے علاج کیلئے خیراتی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان کے بچے کے علاج کیلئے مدد کریں تاکہ ہمارا بچہ ایک نارمل بچوں کی طرح اپنی زندگی گزار سکے۔

اس سے قبل 2010 میں بھی شمالی چین کے صوبے ہاربن کے چھ سالہ لی جن پینگ کی پیدائش کے وقت ہاتھوں کی 15 اور پاؤں کی 16 انگلیاں تھیں۔ لی جن پینگ کے کامیاب آپریشن کے بعد اس کی زائد انگلیاں ختم کر دی گئیں تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے