کراچی: فائرنگ سے خرم ذکی قتل

کراچی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق صحافی خرم ذکی قتل ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نارتھ کراچی سیکٹر 11 بی میں ایک ہوٹل کے باہر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی شناخت خرم ذکی، جہاںزیب اور راؤ خالد کے ناموں سے ہوئی۔

خرم ذکی کو شدید زخمی حالت میں آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے