’پاکستان سے پولیو کا خاتمہ آئندہ چند ماہ میں ممکن‘

عالمی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران پاکستان سے پولیو کی بیماری کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔

پاکستان میں ادارے کے نمائندے ڈاکٹر مائیکل تھیئرن نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان اور اس کے پڑوسی ملک افغانستان میں پولیو کے معدودے چند مریض ہی سامنے آئے ہیں۔

* پختون آبادی والے علاقوں ہی میں پولیو آخر کیوں؟
* کراچی:دو بچےقطرے پینےکےباوجود پولیو کا شکار

پاکستان اور افغانستان دنیا میں وہ آخری ممالک رہ گئے ہیں جہاں پولیو اب بھی وبائی مرض کی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہے۔

پیر کو پاکستان اور افغانستان میں انسدادِ پولیو کی مہم کا آغاز ہوا ہے جس کے تحت آئندہ تین روز میں لاکھوں بچوں کو پولیو سے تحفظ کی دوا پلائی جائے گی۔

پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے خدشات کے بارے میں بات کرتے ہوئے مائیکل تھیئرن نے کہا کہ بعض علاقوں میں پولیو کی دوا دینے والے عملے کے لیے سکیورٹی ایک مسئلہ ہوگی اور انھیں پولیس سکیورٹی کی ضرورت ہوگی۔

انھوں نے کہا: ’ہمیں لاجسٹک اور سکیورٹی دونوں سطحوں پر چیلنجز کا سامنا ہے۔ عملے کے تقریباً 70 ہزار ارکان 98 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو کی دوا پلائیں گے اور ان کے ساتھ محفوظ اور مشکل مقامات کے لیے پولیس کے حفاظتی دستے ہوں گے۔‘

پاکستان کے قبائلی علاقوں سمیت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں اکثر اوقات پولیو ٹیموں پر حملے بھی ہوتے رہے ہیں جن کی وجہ سے بھی اکثر پولیو کے رضاکار دور افتادہ علاقوں میں جانے سے کتراتے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان کی حکومتیں با رہا اس عزم کا اظہار کر چکی ہیں کہ وہ پولیو کو ہرصورت اپنے ملکوں سے ختم کر دیں گی لیکن دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر اب بھی بیشتر ایسے علاقے ہیں، جہاں پر نہ پاکستانی اور نہ ہی افغان پولیو رضاکاروں کی رسائی ہے۔

اس صورتحال کے باوجود مائیکل تھیئرن پاکستان اور افغانستان سے پولیو کے خاتمے کے بارے میں پر امید نظر آئے۔

انھوں نے کہا: ’ہم لوگ (پولیو کے خاتمے کے) بہت قریب ہیں۔ رواں سال چند کیسز ہی سامنے آئے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا ’میرے خیال سے پاکستان میں تقریبا 11 اور افغانستان میں تقریبا پانچ۔ یہ بہت کم ہیں۔ تاریخ میں یہ سب سے کم تعداد ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم پاکستان میں پولیو کے خاتمے سے چند ماہ کے فاصلے پر ہیں۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے