امریکی ایئرپورٹ پر پالتو جانوروں کیلئے بیت الخلا کا انتظام

نیویارک: جے ایف کے ایئرپورٹ پر مسافروں کے ساتھ پالتو جانوروں کیلئے باتھ روم کی سہولت مہیا کردی گئی ہے۔

مسافروں کو اپنے ساتھ لائے جانوروں کو رفع حاجت کے لئے ایئرپورٹ کی حدود سے باہر لے جانا پڑتا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جب ہم نے دیکھا کہ بہت سارے مسافر اپنے ہمراہ سفر کرنے کی غرض سے پالتو جانور ایئرپورٹ لاتے ہیں تو ہم نے فیصلہ کیا کہ مسافروں کی پریشانی کو دور کرنے کے لئے یہ سہولت مہیا کی جائے۔

70 سکوائر فٹ کے رقبے پر بنے ایک کمرے میں پالتو جانوروں کے بیت الخلا کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ پالتو جانوروں کے واش روم کی سہولت مرد اور خواتین کے باتھ روم کے درمیان بنائی گئی ہے۔

استعمال کرنے والے مالک کو ایک تھیلی دی جاتی ہے جسے استعمال کرنے کے بعد وہ ایک مخصوص نالی میں اسے رکھ دیتا ہے جبکہ اگلے جانور کے استعمال سے قبل اس جگہ کو صاف کر دیا جاتا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق مسافروں کی جانب سے اس عمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

فیڈرل ریگولیشن کے ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر سال مسافروں کے ساتھ تقریبا دس ہزار کے قریب پالتو جانور بھی سفر کرتے ہیں۔

مسافر جانوروں کی اس کثیر تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال اگست تک واشنگٹن ڈی سی کے تمام ہوائی اڈوں پر بھی یہ سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ دنوں اسی ہوائی اڈے پر ٹریلر رابن نامی شخص نے فلائٹ تاخیر کا شکار ہونے پر اپنے کتے کو رفع حاجت کے لیے ایئرپورٹ سے باہر لے جانے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی حکام نے اسے روک لیا۔

رابن نے اپنی اس پریشانی پر انتظامیہ کو اس معاملے سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے ایئرپورٹ پر جانوروں کے لیے بیت الخلا بنانے کا فیصلہ کیا۔

دیگر مسافروں کی جانب سے اس تجویز کو بے حد سراہا گیا ہے اور اس اقدام پر انہوں نے انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے