آئندہ الیکشن میں بھی قومی ترقی کے دشمن کو شکست دیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ارکان اسمبلی نے ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کر لیا اور کہا کہ عوام وزیراعظم کے معاشی ویژن کی تائید کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے بدھ کے روز وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کی جس میں ارکان اسمبلی نے ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت فلاح عامہ کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔

بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کر رہے ہیں، عوام کی زندگی میں آسانی یک لئے ترقیاتی پروگراموں پر عمل جاری ہے۔

امن و امان کی بحالی، توانائی بحران کے خاتمے کے لئے منصوبے جاری رکھیں گے۔

الیکشن 2018ء میں عوامی عدالت میں ترقی کے دشمن کو شکست دیں گے۔

اس موقع پر ارکان اسمبلی نے کہا کہ عوام وزیراعظم کے معاشی وژن کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔ ملاقات کرنے والوں میں عبیداللہ شادی خیل شازیہ مبشر اور میاں عبدالمنان شامل تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے