اسامہ کپماونڈ تنازعہ کے شکار

ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے زیر استعمال رہنے والی اراضی پر کینٹو نمنٹ بورڈ کے عملہ نے باڑ لگا دی،جس کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت مین آگئی اور لگائی جانے والی باڑ کو ہٹا دیا۔

بلال ٹاؤن میں واقع القاعدہ سربراہ شیخ اسامہ بن لادن کی اراضی جو پہلے ہی خیبر پختو نخواہ حکومت نے نام پر منتقل کر دی گئی تھی، یہ اراضی کینٹو نمنٹ بورڈ کی حدود میں آتی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کینٹونمنٹ بورڈ کے عملہ نے اچانک جاکر اسامہ اراضی کے چاروں اطراف باڑ لگا دی

اور اس کے بعد عام لوگوں کا اس اراضی پر جانے کا داخلہ بھی بند کر دیا، اس بارے میں خبریں نشر ہونے کے پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور موقع پر جاکر اسامہ اراضی سے باڑ کو ہٹا دیا اور صوبائی حکومت کی اراضی واگزار کروالی

خیبر پختو نخواہ حکومت نے اسامہ اراضی پر بچوں کیلئے پارک بنانے کا اصولی فیصلہ بھی کر لیا ہے، دو مئی دوہزار گیارہ کو امریکی میرینز نے اس اراضی پر موجود کمپاؤنڈ پر فوجی آپریشن کرکے القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کو مبینہ طور پر مارنے کا دعوی کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے