پولینڈ اور پاکستان میں مسکراہٹوں بدہن۔

نیا بھر میں اس وقت لاکھوں بچے ایسے ہیں جو ماں باپ کی شفقت ،بنیادی انسانی صہولیات اور،تعلیم جیسی عظیم نعمت سے محروم ہیں۔مگر ان کی طرف توجہ دینے والے صرف چند لوگ ہی نظر آتے ہیں۔ایسے بچوں میں محنت کش بچے بھی شامل ہیں جنہیں معاشی بدہالی بچپن میں ہی ایک بری زمہ داری نبہانے پر مجور کرتی ہے اور سڑکوں گلیوں اور بازاروں میں دن رات اپنے نہنے ہاتھوں سے کوڑ کباڑ جمع کر کے یا ریڑی لگاکہ اپنے اور گھر والوں کے لیے روٹی کا انتظام کرتے ہیں۔وہ ہاتھ جن میں قلم اور کاغذ ہونا تھا وہ ہماری پھیلائی ہوئی گند گی کی صفائی میں کالے ہوئے جاتے ہیں۔یہ وہ محنت کش بچے ہیں جنکی مدد تو درکنار لوگ انہیں انسان بھی سمجھنا گوارا نہیں کرتے۔وہ جس گندگی کا استعمال اپنے روزگار کے لیے کرتے ہیں لوگ انہیں اسی گندگی کا حصہ سمجھتے ہیں۔ہم لوگ بے حس ہو کر ان بچوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں کہ جس سے انسانیت بھی شرما جائے۔ہم ان بچوں کے معصوم چہروں کے پیچھے چھپی غمگین کہانیوں کو نہیں جانتے سخت گرمی اور سردی میں مشقت کی وجہ نہیں جانتے اور نہ ہی جاننا چاہتے ہیں کیونکہ یہ بچے ہمارے نہیں۔تو سنیے کہ ایک بچہ کیوں موسم کی شدت کو بالائے طاق رکھ کہ شہر کی سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں اپنے بچپن کے خوبصورت دن مشقت کے نام کر دیتا ہے؟ کیوں اسکے معصوم ہاتھوں کی لکیریں ظاہر ہونے سے پہلے ہی مٹنے لگتی ہیں۔۔؟
صرف اس لیے کہ اسکی ماں شام کو بھوکی نہ سو جائے،وہ اس لیے ہر کوڑا دان کی بدبو اور غلازت کو نذر انداز کر کے پلاسٹک اور کاغظ نکالنے میں مصرف رہتا ہے کہ اسکی ننہی معصوم بہن شام کو چند نوالے کھا سکے۔سب بچوں کی طرح ان بچوں کی بھی معصوم خواہشات ہیں جنکا پورا ہونے کا صرف خواب ہی دیکھ سکتے ہیں۔
مگر دنیا میں انسانیت اور انسان کی قدر کرنے والے لوگ ابھی ختم نہیں ہوئے کچھ ایسے ہی لوگ ایک بہت خاص پرجیکٹ ورڈسمائل آرکائیو کے پلیٹ فارم سے ان بچوں اور سو سائٹی کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں مصرف عمل ہیں۔ ورڈسمائل آرکائیوپولش ایمبسی اور ماریک وسشوسکی کا ایک خاص تحفہ ہے جو ان بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنیکا سبب بن رہا ہے۔ ورلڈ سمائل آرکائیو کا مقصدپاکستان اور دنیابھرکے غریب اور بے سہارا بچوں کے کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا اور ان بچوں کے زریعہ دنیا میں پاکستان کے مسکراتے چہرے کو پیش کرنا ہے۔ورلڈ سمائل آرکائیو دنیا کے پچاس سے زاءئد ممالک میں اپنے نمائندوں کے زریعہ بچوں میں پر مسکراہٹیں بکھیرنے میں مصروف ہے جن میں متحدہ عرب امارات،امریکہ، پولینڈ،
رومانیہ،پاکستان،انڈیا،چائنہ،جاپان،یوکرائین اور دنیا کا ہر خطہ شامل ہے ۔ورلڈ سمائل آرکائیو دنیا بھر میں تقریبات کے زریعہ بچوں کی مدد اور دنیا کے ممالک کو ایک دوسرے جوڑنے میں مصرفِ عمل ہے۔سمائلی ڈرائنگ کے زریعہ دنیا میں امن اور محبت کے پیغام کو پھیلانے کا منفر اور موثر انداز پروجیکٹ کے ہیڈ ماریک وسشوسکی نے ۱۰۰۲ میں متعارف کروایا۔جو اب دنیا کے ہر خطے میں پھیل چکا ہے۔ پروجیکٹ کے اہم مقاصد میں لو گوں کے درمیان بین الاقوامی روابط کو فروغ دینا، غریب اور بے سہارا بچوں کے بارے آگاہی پیدا کرنا،فنکاروں اور دنیا کے مختلف ممالک کے کلچر کو فروغ دینا شا مل ہیں۔
ورلڈ سمائل آرکائیو کوئی خیراتی ادارہ نہیں نہ ہی کوئی انجیو ہے ، بلکہ پاکستان کے ہنر مند،زہین اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ لیے نوجوان اس پروجیکٹ کو ایک فریضہ سمجھ کر بچوں کی مدد اور لوگوں میں شعور پیدا کرنے کی کا وش کر رہے ہیں۔اس پرجیکٹ میں ڈونیشن لینے دینے کا کوئی رواج قائم نہیں۔بلکہ ہم نے اس طریقہ کار کو منفرد اور موئثر بنایا ہے۔
ہم لوگوں اور بچوں کے درمیان ایک محبت اور انسانیت کا رشتہ جوڑنے کی کو شش کر رہے ہیں ،ہم چاہتی ہیں لوگ اپنے ہاتھوں سے ان غریب بچوں کی مدد کریں نہ ان بچون سے مل کہ ان کی باتیں ان خواب سنیں اور پھر انہیں پورا کرنے میں انکی مدد کریں۔ہم چا ہتے ہیں کہ لوگ ان بچوں کا درد دوکھ محسوس کریں جو کہ صران بچوں کے ساتھ مل کرچند لمہے ان سے بات کر کہ ہی ممکن ہے۔
ورلڈ سمائل آرکائیو ایسی تقریبات کا انعقاد کرتا ہے جہاں وہ سو سائٹی کے خاص و عام لوگوں کو مدعو کیا جاتا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر ان معصوم بچوں کی معصوم باتیں سنیں اور چند لمہے ان کے لیے سوچیں۔
آپ سب سے ہماری گزارش ہے کہ اس عظیم مشن میں ہمارا ساتھ دیں اور غریب اور نادار بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے میں ہماری مدد کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے