بدھ،25 مئی 2016 پاکستان اور دنیا بھر سے قومی اور عالمئ خبروں کا آن لائن بلیٹن

[pullquote]پاکستان[/pullquote]

[pullquote]سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو گرفتار[/pullquote]

Police-cars

بلوچستان ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے صوبہ بلوچستان کے سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو کو احاطہ عدالت سے کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا۔

[pullquote]پی آئی اے جہاز سے 27 کلو ہیروئن برآمد[/pullquote]

is

قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے مینٹیننس کریو نے پی آئی اے کے جہاز سے 27 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔

ہیروئن، ہینگر میں کھڑے طیارے کے ٹوائلٹ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، جسے معمول کی مینٹیننس کے دوران برآمد کیا گیا۔

[pullquote]نئے طالبان رہنما نے امن مذاکرات مسترد کردیے

 افغان طالبان کے نئے امیر ملا ہیبت اللہ
افغان طالبان کے نئے امیر ملا ہیبت اللہ

اپنے جاری آڈیو پیغام میں ملا ہیبت اللہ کا کہنا تھا کہ ملا عمر اور ملا منصور اختر نے ہمارے لیے ایسی تاریخ نہیں چھوڑی کہ جس سے ہماری نظریں کبھی جھکیں گی۔

انھوں نے کہا کہ وہ افغان طالبان کے سابق رہنماؤں ملا محمد عمر اور ملا اختر منصور کی تاریخ کو نہیں بھول سکتے اور انھیں ان کی شہادت پر فخر ہے۔

[pullquote]عالمی خبریں[/pullquote]

[pullquote]’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ٹھکانوں پر امریکی عسکری اتحاد کے مزید سترہ حملے[/pullquote]

امریکی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی عسکری اتحاد نے شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے مزید سترہ ٹھکانوں کو اپنے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ پندرہ حملے عراق میں اور دو شام میں کیے گئے۔ عراق میں کیے گئے ایک درجن سے زائد حملوں میں نشانہ بنائے گئے اہداف میں سے تین فلوجہ شہر کے نواح میں تھے۔ ادھر عراقی فوج فلوجہ شہر کی بازیابی کے لیے اپنی عسکری مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ فلوجہ میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ایک لڑاکا یونٹ اور بھاری گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ عراق ہی میں دیگر حملے موصل کے گرد و نواح میں کیے گئے۔

[pullquote]لاپتہ افراد کی تلاش، کولمبو حکومت نے خصوصی ادارہ قائم کر دیا[/pullquote]

کولمبو میں سری لنکا کی حکومت نے تامل تنازعے میں حکومتی فوج کی کارروائی کے دوران لاپتہ ہونے والے ہزاروں افراد کی تلاش کے لیے ایک خصوصی ادارہ قائم کر دیا ہے۔ سری لنکا کے وزیر خارجہ منگلا سماراویرا نے بتایا کہ اس خصوصی ادارے کی تشکیل کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ اس ادارے کا نام دفتر برائے لاپتہ افراد (Office of Missing Persons) رکھا گیا ہے اور یہ تقریباً بیس ہزار لاپتہ افراد کی تلاش کے معاملے کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائے گا۔ سماراویرا کے مطابق تامل علیحدگی پسندی کی جنگ سن 2009 میں ختم ہو گئی تھی لیکن لاپتہ افراد کا مسئلہ ابھی تک حل طلب ہے۔ نیا ادارہ لاپتہ افراد کے لواحقین کے لیے زرتلافی کا تعین بھی کرے گا۔

[pullquote]اسرائیل میں تاریخ کی انتہائی دائیں بازو کی قدامت پسند حکومت[/pullquote]

انتہائی دائیں بازو کی قدامت پسند اسرائیل بیت نا پارٹی نے نیتن یاہو کی مخلوط حکومت میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب ایوگڈور لیبر مان وزیر دفاع ہوں گے جبکہ اسی پارٹی کے ایک اور رکن کو وزارت تارکین وطن کا قلمدان سونپا جائے گا۔ سخت گیر موقف رکھنے والے لیبر مان نے کہا کہ وہ ایک متوازن پالیسی اختیار کریں گے۔ لیبر مان اس سے قبل 2009ء سے 2012ء تک وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں۔ تاہم بدعنوانی کے الزام میں انہیں اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔ الزامات جھوٹے ثابت ہونے پر گیارہ ماہ بعد وہ دوبارہ سیاسی میدان میں سرگرم ہو گئے تھے۔

[pullquote]صومالیہ میں کارروائی ، الشباب کے اکیس جنگجو ہلاک[/pullquote]

کینیا کی فوج نے شدت پسند تنظیم ’ الشباب‘ کے اکیس جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ملکی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی پڑوسی ملک صومالیہ کے مغربی حصے میں کی گئی۔ کینیا کی افواج افریقی یونین کے امن دستوں کا حصہ ہونے کی وجہ سے آج کل صومالیہ میں تعینات ہیں۔ الشباب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کے عسکریت پسندوں نے کینیا کے پانچ فوجیوں کو ہلاک اور آٹھ کو زخمی کیا ہے۔ ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

[pullquote]کھیلوں کی خبریں[/pullquote]

Pakistan-Cricket-Board-PCB-Pakistani-team-Test-ODI-squad-for-Sri-Lanka-tour-770x470-650x397

پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے دورے کے لیے لگنے والے قومی کیمپ میں شمولیت کے لیے 22 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
قومی کیمپ میں محمد حفیظ یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کو بھی شامل کیا گیا ہے جو فٹ نہ ہونے کے سب کاکول میں جاری فٹنس کیمپ میں شریک نہیں ہوسکے ہیں۔
قومی کیمپ تیس مئی سے لاہور میں شروع ہوگا اور پانچ جون تک جاری رہے گا۔
اس کے بعد پاکستانی ٹیم انگلینڈ روانہ ہوجائے گی جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ہمپشائر میں ایک اور کیمپ میں حصہ لے گی جس کا مقصد کھلاڑیوں کو انگلش موسم سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
قومی کیمپ کے لیے اعلان کردہ کھلاڑی یہ ہیں۔ محمد حفیظ، سمیع اسلم، شان مسعود، خرم منظور، اظہرعلی، یونس خان، مصباح الحق، اسد شفیق، افتخار احمد، آصف ذاکر، اکبرالرحمان، محمد عامر، راحت علی، عمران خان، سہیل خان، جنید خان، احسان عادل، وہاب ریاض، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، سرفراز احمد اور محمد رضوان۔
وہاب ریاض اس وقت کاؤنٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اگر وہاب ریاض ٹیم میں منتخب ہوگئے تو وہ انگلینڈ میں ہی ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔
انضمام الحق کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ اور یاسرشاہ کی کیمپ میں شمولیت کا انحصار ڈاکٹرز کی رپورٹ پر ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ دو نئے کھلاڑیوں آصف ذاکر اور اکبرالرحمان کو ان کے باصلاحیت ہونے کے سبب کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے