گوتم گلاٹی’اب نظر آئیں گے بالکل الگ روپ میں۔

ممبئی:بگ باس سیزن 8 کے فاتح اور بھارتی ٹی وی کےمشہور ترین اداکار ‘گوتم گلاٹی’اب نظر آئیں گے بالکل الگ روپ میں۔

زی نیوز کے مطابق گوتم بھارتی ٹی وی کے مشہور رئیلٹی شو ‘جھلک دکھلا جا’ کا حصہ ہوں گے۔گوتم کی جھلک دکھلا جا میں شرکت کی خبر سن کر ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بگ باس کا حصہ بننے سے پہلے گوتم زیادہ مقبول نہیں تھے ،تاہم بھارت کے مشہور اور متنازعہ شو میں شرکت کے بعد ان کی مقبولیت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا،یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ گوتم کے کیر ئیر کو صحیح ٹریک دینے میں بگ باس کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

حال ہی میں ریلیز ہوئی عمران ہاشمی کی فلم ‘اظہر ‘ میں گوتم روی شاستری کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے