دنیا کے سب اچھے ممالک ، پاکستان کا نمبر؟

دنیا کی سب سے بہترین یا اچھا ملک کونسا ہے ؟ یا یہ بتائیں کہ آپ کے خیال میں دنیا بھر کے ممالک میں پاکستان کس نمبر پر ہوسکتا ہے؟

تو اس کا جواب گڈ کنٹری انڈیکس کی سالانہ فہرست میں سامنے آیا ہے جس میں 35 مختلف عناصر کو مدنظر رکھ مختلف ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے اور سب سے اچھی قوم یا ملک کا اعزاز سوئیڈن کے نام آیا ہے۔

اس درجہ بندی کے لیے مثبت طرز زندگی کے عناصر جیسے خوشحالی، مساوات، صحت، ثقافت، بین الاقوامی امن و سلامتی اور دیگر کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے لیے اقوام متحدہ اور عالمی بینک کے ڈیٹا کو استعمال کیا گیا۔

سوئیڈن نے مثبت طرز زندگی کے بیشتر عناصر میں سب سے زیادہ اسکورز کے ساتھ سرفہرست رہنے کا اعزاز حاصل کیا، جو خوشحالی، مساوات، صحت جیسے شعبوں میں دنیا میں سب سے آگے ہے جبکہ ثقافتی طور پر بھی کافی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔

دوسرے نمبر ڈنمارک موجود ہے جبکہ نیدرلینڈ تیسرے پر رہا۔

برطانیہ چوتھے، جرمنی 5 ویں، فن لینڈ 6 ، کینیڈا 7 ویں، فرانس 8 ویں، آسٹریا 9 ویں اور نیوزی لینڈ 10 ویں نمبر پر رہا، جبکہ حیرت انگیز طور پر کافی نیچے امریکا 21 ویں نمبر پر ہے۔
[pullquote]
162 ممالک کی اس فہرست میں پاکستان کے شہری دنیا کی 117 ویں اچھی قوم قرار پائے، جو ٹیکنالوجی میں 102 ، ثقافت میں 157، بین الاقوامی امن و سلامتی میں 110 ویں سمیت لگ بھگ تمام شعبوں میں کافی پیچھے ہونے کی وجہ سے اس نمبر پر موجود ہے۔[/pullquote]

اس کے برعکس پاکستان کا پڑوسی ملک اور روایتی حریف ہندوستان 70 ویں نمبر پر کھڑا ہے۔

اسی طرح پاکستان کا دوست ملک چین 62 واں ، سعودی عرب 90 ویں اور ترکی 55 واں بہترین ملک ہے جبکہ ایران ، پاکستان سے بھی نیچے 135 ویں نمبر پر موجود ہے۔

اسی طرح دنیا کی اچھی اقوام میں سب سے آخر میں لیبیا موجود ہے جس سے اوپر استوائی گنی، موریطانیہ، سینٹرل افریقین ریپبلک، شام، چاڈ، سورینیم، ہیٹی اور وینزویلا آخری دس نمبروں پر موجود ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے