وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحانات کے نتائج ک اعلان کر دیا۔

صدر وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا سلیم اﷲ خان اور ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان قاری محمد حنیف جالندھری نے کل کراچی میں وفاق کے سالانہ امتحانات برائے سال1437ھ مطابق2016ء کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال ملک بھر میں ہونے والے امتحانات کا نتیجہ تقریباً 81%سے زائد رہا۔

امتحانات میں کل271926 (دو لاکھ اکہتر ہزار نو سے چھبیس) طلبہ وطالبات نے حصہ لیا جن میں سے 222059 نے کامیابی حاصل کی۔

ملکی سطح پر کتب بنین میں درجہ عالمیہ ( دورہ حدیث شریف) میں اوّل پوزیشن محمد احسن بن محمد ادریس جامعہ فاروقیہ کراچی، دوم پوزیشن لعل رحمن بن حاجی محمد جان جامعہ عثمانیہ کراچی اور کامران خان بن نصیب زادہ جامعہ فاروقیہ کراچی نے حاصل کیں۔ سوم پوزیشن امان اﷲ بن صفدر خان جامعہ دارلعلوم کراچی نے حاصل کی ،

اسی طرح درجہ عالمیہ للبنات میں اوّل اور دوم پوزیشن مدرسہ سیدہ حفصہ مسلم ٹاون راولپنڈی کی طالبات اور سوم پوزیشن جامعہ دارالعلوم کراچی کی طالبہ نے حاصل کی۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جاری کردہ نتائج کے مطابق درس نظامی بنین میں کل 93440 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 69891 طلبہ کامیاب ہوئے، درس نظامی بنات میں کل119301 طالبات شریک ہوئیں ، جن میں سے 96175 طالبات کامیاب ہوئیں، وفاق المدارس العربیہ کے تحت درجہ حفظ بنین میں کل48002 حفاظ نے امتحان دیا جن میں سے 45492 حفاظ کامیاب ہوئے، اسی طرح درجہ حفظ بنات کے امتحان میں 11183 حافظہ بچیوں نے شرکت کی جن میں سے 10501 حافظات کامیاب ہوئیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے