سعودی عرب میں بغیر اجازت چندہ جمع کرنے والوں کوگرفتار کرنے کا فیصلہ

ریاض. سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بغیر اجازت عطیات جمع کرنا مملکت کے قوانین کی خلاف ورزی ہے‘ لہذ تمام سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوںکو خبردار کیا گیا ہے کہ اپنے مالی عطیات براہ راست ا ±ن متعلقہ اداروں کو بھیجیں جن کے پاس اس کام کا باقاعدہ اجازت نامہ ہے۔ وزارت نے ایسے افراد اور اداروں کی کڑی نگرانی کا اعلان کیا ہے جو رمضان المبارک میں بغیر اجازت کے سوشل میڈیا اور(SMS) کے ذریعے عطیات جمع کر رہے ہیں۔

یہ عناصر شام میں جاری بحران اور وہاں کے شہریوں کے مسائل کو بنیاد بنا کر مملکت میں شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کو جذباتی طور بلیک میل کرتے ہیں۔اس سلسلے میں اعتماد کو مضبوط کرنے کے لیے یہ عناصر اپنے فون نمبروں اور بینک کھاتوں کا اعلان بھی کرتے ہیں تاکہ وہاں عطیات جمع کرائے جا سکیں۔ ترجمان کے مطابق یہ مملکت میں نافذ قوانین کی خلاف ورزی ہے، ان میں دہشت گردی اور اس کے لیے مالی رقوم کی فراہمی کے انسداد کا قانون بھی شامل ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے باور کرایا کہ بغیر اجازت عطیات جمع کرنے والوں کو فوری طور پر گرفت میں لایا جائے گا۔ مملکت کے قوانین کے تحت عطیات کے لیے استعمال ہونے والے بینک کھاتوں کو عارضی طور پر ضبط کیا جائے گا۔ غیر قانونی طور پر عطیات جمع کرنے والے غیر ملکی مقیمین کے خلاف مملکت کے نظام کے تحت مقررہ سزاو ¿ں پر عمل درامد کے بعد انہیں مملکت سے بے دخل کر دیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے