ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کردیا۔

آئی بی سی اردو

اسلام آباد

Musharraf-IslamabadHighCourt_1-16-2014_134360_l

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات کیخلاف دائر درخواست پر وزارت داخلہ، الیکشن کمیشن اور سیکرٹری قومی اسمبلی سمیت تمام فریقین کو سترہ جون کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیخلاف درخواست چار شہریوں کی جانب سے عدالت عالیہ میں دائر کی گئی ہے.

جس پر جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی.

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون صرف قومی اسمبلی سے منظور ہوا ہے.

ایکٹ آف پارلیمنٹ بننے کیلئے سینیٹ اور صدر مملکت سے منظوری ضروری ہے۔ جبکہ وزارت داخلہ نے اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ درخواست گذار اپنی استدعا کو نوٹیفکیشن کے اجراء تک محدود رکھیں. اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیلئے قانون کی شقیں چیلنج کرنا قبل از وقت ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری قومی اسمبلی، وزارت داخلہ، الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت سترہ جون تک ملتوی کر دی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے