ملک بھر میں عیدالفطر کا تہوار مذہبی جوش وخروش سے منایا جارہا ہے.

عید کا چاند نظر آنے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کا تہوار مذہبی جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے . عید گاہوں اور مساجد میں عبادات اور نماز عید کا اہتمام ہے .

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت 15 سال بعد لاہور میں محکمہ اوقاف کے دفتر میں ہوا، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں ہوئے۔

رویت ہلاک کمیٹی کو تھرپارکر، ڈیرہ اسماعیل خان، گوادر، حیدرآباد، نوشہرو فیروز، جہانیاں، اکوڑہ خٹک، ژوب، میرپور خاص اور لاہور سمیت ملک کے متعدد علاقوں سے شوال کا چاند نظر آنے کی متعدد شہادتیں موصول ہوئیں۔

شہادتوں کے معتبر ہونے کا فیصلہ کرنے کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سعودی عرب میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملوں کی بھی مذمت کی۔

قبل ازیں مفتی منیب الرحمٰن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے چاند کی شہادتیں موصول ہونے کی تردید کی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ اوقاف کے پی آر او پر غصہ ہو کر ان کے ٹیلی فون سیٹ کی تار بھی نکال دی۔

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، جبکہ یہاں ہر کوئی اپنے طور پر چیئرمین بنا ہوا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے پڑوسی ملک ہندوستان اور بنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا ان ممالک میں عید الفطر 7 جولائی بروز جمعرات کو ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کے باعث وہاں آج 30واں روزہ ہے اور عید الفطر کل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے