معروف براڈ کاسٹر آغا ناصر انتقال کرگئے

معروف براڈ کاسٹر آغا ناصر انتقال کرگئے،ان کی نماز جنازہ بعدنماز عصر اسلام آباد میں ادا کی جائیگی۔

پاکستان کی معروف علمی اور ادبی شخصیت اور ماہر نشریات آغا ناصر 9 فروری 1937ء کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ 1955 میں ریڈیو پاکستان اور 1964ء میں پاکستان ٹیلی وژن سے وابستہ ہوئے۔

ریڈیو پاکستان میں ان کے کریڈٹ پر جو پروگرام ہیں ان میں اسٹوڈیو نمبر 9 اور حامد میاں کے ہاں جبکہ پاکستان ٹیلی وژن میں الف نون ، تعلیم بالغان اور الیکشن 1970ء کی براہ راست نشریات شامل ہیں۔

ریڈیو پاکستان ، پاکستان ٹیلی وژن، شالیمار ریکارڈنگ کمپنی اور نیف ڈیک کے سربراہ رہے۔ کئی کتابوں کے مصنف تھے جن میں آغا ناصر کے سات ڈرامے، گرہ نیم باز اور دوسرے ڈرامے، گمشدہ لوگ ، گلشن ِ یاد اورہم، جیتے جی مصروف رہے کے نام سر فہرست ہیں۔

حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں 14 اگست 1993ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق آج آغا ناصر اپنے چاہنے والوں کو داغ مفارقت دے گئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے