ثنا حسین
آئی بی سی اردو، پشاور
وفاق اورخیبر پختونخواہ حکومت نے ایک ہی دن روزہ اور عید کرنے کے اقدامات پر اتفاق کرلیا۔پشاور کی مسجد قاسم کو بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں نمائندگی دی جائے گی۔
وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے آئی بی سی اردو سے بات کر تے ہوئے بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان کی شہادتوں کا انتظار کریگی۔ خیبرپختونخواہ کی مسجد قاسم سے شہادتیں موصول ہونے کے بعد رمضان المبارک اورعید کے چاند کا اعلان کیا جائیگا۔
پشاور میں واقع مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی ہر سال رویت ہلال کا اپنا تاریخی اجلاس بلا کر چاند کا اعلان کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد قاسم علی خان میں رویت ہلال کی تاریخی حیثیت اور روایت ہے ۔