ادارہ امن و تعلیم کے زیر اہتمام علماء کیلئے تربیتی ورکشاپس

ادارہ امن و تعلیم اسلام آباد نے ائمہ و خطباء کےلیے تربیتی ورکشاپس کا اعلان کیا ہے جن میں مختلف مکاتب فکر کے ائمہ و خطباء شریک ہوں گے۔ ان ورکشاپس میں شرکاء کو سمعی بصری اور عملی سرگرمیوں اور تجربات و خیالات کے باہمی تبادلے کے ذریعے تربیت دی جائے گی ۔ ہر ورکشاپ شرکاء کے باہمی تعارف اور اعتماد سازی کی سرگرمیوں سے شروع ہو کر سماجی تعمیر و ترقی کے لیے لائحہ عمل پر اختتام پذیر ہوگی۔

ان ورکشاپس کا مقصد مختلف مسالک کے درمیان افہام و تفہیم اور سماجی تعامل کو بڑھاتے ہوئے امن و ہم آہنگی اور باہمی رواداری کو ان ورکشاپس میں امن و بین المسالک ہم آہنگی کے لیے متنوع اور متعدد موضوعات شامل کیے گئے ہیں جن میں بین المسالک ہم آہنگی (ضرورت، اصول، مسائل اور امکانات، بین المسالک غلط فہمیاں اور ان کا ازالہ، اختلاف کے آداب و اصول، تنازعات کا تجزیہ اور حل کے اسالیب، شناخت پر مبنی رویے اور تنازعات، مذہبی و سماجی ہم آہنگی کے لیے مکالمہ، انسانی حقوق اور آئین پاکستان میں بیان کیے گئے شہریوں کے بنیادی حقوق، اورسماجی تعمیر و ترقی کے لیے لائحہ عمل کی واضح رہے کہ ادارہ امن و تعلیم گزشتہ ایک دھائی سے پاکستان میں امن و تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

ادارے کے زیر اہتمام تربیتی و مشاورتی ورکشاپس میں مختلف مذاہب و مسالک کے ہزاروں مذہبی و سماجی قائدین شریک ہو چکے ہیں۔ ادارہ مدارس کے قائدین اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کی مشاورت سے کئی تحقیقی اور تربیتی منصوبہ جات پر کام کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں ادارے نے ’’تعلیم امن اور اسلام‘‘ کے نام سے اعلیٰ ثانوی درجات کے لیے ایک درسی کتاب بھی شائع

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے