کولڈ ڈرنکس کینسر کا خطرہ بڑھائیں؟

[pullquote]یہ انتباہ سوئیڈن میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیاہے۔۔۔[/pullquote]

یہ انتباہ سوئیڈن میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ سافٹ ڈرنکس اور فروٹ جوسز کا زیادہ استعمال کینسر جیسے جان لیوا مرض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

یہ انتباہ سوئیڈن میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ کیرولینسکا انسٹیٹوٹ کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سوڈے اور جوسز کے استعمال کے نتیجے میں مثانے اور پتے کے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ موٹاپا اور بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ بنتی ہے۔

تحقیق کے مطابق جو لوگ روزانہ 2 جوس یا کوڈ ڈرنکس استعمال کرتے ہیں ان میں اس کینسر کا خطرہ ان مشروبات سے دور رہنے والے افراد کے مقابلے میں دوگنا زیادہ ہوتا ہے۔ کولڈ ڈرنکس کے شوقین افراد میں جگر کے کینسر کا امکان 79 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے ان مشروبات اور کینسر کے درمیان تعلق کو تلاش کرنے کے لیے 70 ہزار بالغ افراد کی غذائی عادات کا 13 سال تک جائزہ لیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ روزانہ دو یا اس سے زائد کولڈ ڈرنکس یا میٹھے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں، وہ موٹاپے کے شکار اور زیادہ چینی سے بھرپور غذا کا استعمال کرتے ہیں جس کے نتیجے میں کینسر کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق سوڈا کا استعمال اس سے پہلے بھی کینسر کا باعث ثابت ہوچکا ہے تاہم موجودہ تحقیق صرف تجزیے کی حد تک تھی اس لیے ابھی ہم ان مشروبات کو براہ راست اس کا ذمہ دار قرار نہیں دے سکتے۔ تاہم یہ پلی تحقیق ہے جس میں میٹھے مشروبات اور مثانے یا پتے کے کینسر کے درمیان تعلق کو ثابت کیا گیا ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے جنرل آف دی نیشنل کینسر انسٹیٹوٹ میں شائع ہوئی۔ اس سے قبل گزشتہ دنوں سامنے آنے والی کوپن ہیگن یونیورسٹی ہاسپٹل کی تحقیق میں نوجوان لڑکوں کا جائزہ لیا گیا جو یہ مشروبات بہت زیادہ استعمال کرتے تھے اور ان کے اندرونی نظام میں ایسی خرابیاں دیکھنے میں آئیں جو بانجھ پن اور مردانگی سے محرومی کا باعث بن سکتی ہیں۔

اس تحقیق کا آغاز 2009 میں ڈھائی ہزار مردوں کے ساتھ وا جو روزانہ عام اور ڈائٹ مشروبات پینے کے عادی تھے اور جب وہ اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچے تو طبی معائنے سے ان کے اندر خرابیوں کا انکشاف ہوا۔

[pullquote]محققین نے انتباہ کیا ہے کہ یہ خرابیاں بانجھ پن کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں اور یہ خطرہ ان لوگوں میں زیادہ ہوتا ہے جو روزانہ ایک لیٹر کولڈ ڈرنک پینے کے عادی ہوں۔[/pullquote]

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے