گلگت بلتستان کے ڈاکٹر ندیم بیگ کا اعزاز

اسلام آباد: پی ایم ڈی سی کے زیراہتمام منعقدہ ایف سی پی ایس فائنل کے نتائج کا اعلان… ڈاکٹرندیم بیگ نے اینستھیزیالوجی میں ایف سی پی ایس کی ڈگری حاصل کرکے گلگت بلتستان کے پہلے اینستھیزیالوجسٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے… ڈاکٹر ندیم کا تعلق ضلع ہنزہ کے گاوں حسین آباد سے ہے…

ڈاکٹر ندیم بیگ نے آغاخان یونیورسٹی اسپتال کراچی اور شفاء انٹرینشل اسپتال اسلام آباد سے ٹرینگ حاصل کی ہے… وہ ان دنوں شفاء انٹرنیشنل اسپتال سے وابستہ ہیں…. آئی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس شعبے کی بہت زیادہ مانگ ہے اور گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کو اس جانب توجہ دینے کو ضرورت ہے…

ذرائع کے مطابق اس وقت گلگت بلتستان کے سرکاری اسپتالوں میں اینستھیزیالوجی کی 18 اسامیاں خالی ہیں… یاد رہے کہ خطے میں نہ کوئی میڈیکل کالج ہے اور نہ ہی ٹیچنگ اسپتال… علاج و معالجے کی بہتر سہولیات نہ ہونے کے باعث پیچدہ امراض میں متبلا افراد پاکستان کے مختلف شہروں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں…

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے