سٹیزن آرکائیو پاکستان کی فیشن کے زریعے تحریک

سٹیزن آرکائیو آف پاکستان (کیپ) نے پاکستان کی چھہ ممتاز فیشن برانڈز کے ساتھ اپنی شراکت کا اعلان کیا ہے۔ ان چھہ فیشن برانڈز میں دیپک پروانی، حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی)، کے فار کراچی، مغل، ماہین حسین اور پولی اینڈ سٹوریز شامل ہیں۔

اس کلیشن کا افتتاح ۳ اگست کو کراچی کے ڈالمین سٹی مال میں ایس ایچ وائی کے سٹور سے کیا گیا جس میں اعلان کیا گیا کہ ان تمام چھہ ڈیزائنرز کی تخلیق کردہ خریدی گئی تمام مصنوعات کی رقم کا کچھ حصہ پاکستان کی تاریخ کو محفوظ کرنے کے عمل پر خرچ کیا جائے گا۔

اس اشتراک کو ایک سیریز کی شکل دی گئی ہے جسے ’پراڈکٹ کیپ: دی ہسٹری کلیکشن‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس اشتراک کا مقصد پاکستان کی تاریخ اور ثقافت کو ایک منفرد انداز سے پیش کرنا ہے جس کے زریعے پاکستان کے شہریوں میں اپنی تاریخ اور ثقافتی ورثے کے متعلق ایک فخریہ احساس پیدا ہو۔ اشتراک میں شامل تمام ڈیزائنر اپنے طور پر پاکستان کی ثقافت کو پیش کریں گے اور اپنی تخلیقات میں ایک مخصوص جگہ پاکستان کی تاریخ کو محفوظ کرنے کے لیے دیں گے۔

The-Citizens-Archive-of-Pakistan-Product-CAP-The-History-Collection-3

اس موقع پر سٹیزن آرکائیو پاکستان کی ایگزکٹو ڈائرکٹر شوالا عالم شہزادہ نے کہا کہ ’یہ کیپ کے دوستوں کی جانب سے پہلا قدم ہے جس سے کیپ کے تخلیقی مقصد کو فروغ ملے گا۔ ہماری ہمیشہ سےکوشش رہی ہے کہ ہم پاکستان کی تاریخ اور ثقافت کو دلچسپ انداز میں پیش کریں جس کی پہنچ ہر شہری تک ہو۔ ہم ان دیزائینرز کو اس مشن میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔‘

اشتراک میں شامل تمام ڈیزائنرز نے بھی اس عمل کا حصہ بننے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور عزم کیا کہ وہ اپنی تخلیقات میں پاکستان کی تاریخ و ثقافت کو اجاگر کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے