حیدرآباد میں سنی پیکس سینما کا افتتاح

سنی پیکس نے گزشتہ ماہ پاکستان کے شہر گجرات کے نیر مال میں دو سکرینوں پر مشتمل تھری ڈی سینما کھولنے کے بعد اب حیدر آباد کے بلیورڈ مال میں بھی اس ماہ کی ۱۴ تاریخ کو اپنے سینما کے افتتاح کا علان کردیا ہے۔

یہ نیا تھری ڈی سینما سنی پیکس کا ملک مین گیارہواں سینما ہے جس میں ۵ سکرینیں اور ۸۵۰ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ سینا کو سلور، گولڈ اور پلاٹینیم کلاس سیٹوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن کے ٹکٹ کی قیمت بھی مختلف ہوگی۔ سینما میں ایک ۷۔۱ پاور کا ڈولبی ساؤند سسٹم بھی ۵۰ فیٹ چوڑی سکرین کے ساتھ موجود ہے۔

[Press Release] Cinepax opens its new cinema in Gujrat (1)

سنی پیکس سینما کے سی ای او ہاشم رضا کا کہنا ہے کہ ’حیدرآباد میں اس نئے سنی پیکس کا افتتاح مقامی لوگوں کے لیے تفریح کا ایک منفرد ذریعہ ثابت ہوگا۔ ہمارا عزم پاکستان کا سب سے بڑا سینما ہاؤس بننا نہیں بلکہ لوگوں کو معیاری سہولیات اور سینما کا بہترین تجربی فراہم کرنا ہے۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے