کوئٹہ: سول ہسپتال میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 70 ہوگئی، متعدد زخمی

[pullquote]کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کے نتیجے میں 70 افراد جاں بحق جبکہ 112 سے زائد زخمی، بعض کی حالت تشویش ناک ۔ [/pullquote]

آئی بی سی کے مطابق پیر 8 اگست کی صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بلوچستان بار کونسل کے صدر ایڈووکیٹ بلال انور کاسی کی میت سول ہسپتال لائی گئی تھی۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سول ہسپتال میں وکلاء کی بھی اچھی خاصی تعداد موجود تھی کہ اس دوران ہسپتال کے شعبہ حادثات کے بیرونی گیٹ پر زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 70افراد جاں بحق جبکہ 112 سے زائد زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے…

[pullquote]واضح رہے کہ اس المناک واقع کے زد میں میڈیا کے کارکنان بھی آئے، جن میں آج نیوز کے کمیرہ مین شہزاد خان اور ڈان نیوز کے کیمرہ مین محمود خان جاں بحق جبکہ دنیا نیوز کے رپورٹر فریداللہ زخمی ہیں…[/pullquote]

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے علیحدگی اختیار کرنے والے دہشت گرد گروپ جماعت الاحرار نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کی ہدایت پر کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد وکلاء کی ہے جن میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر باز محمد کاکڑ بھی شامل ہیں جبکہ نجی نیوز چینل آج ٹی وی کے کیمرہ مین بھی واقعے میں جاں بحق ہوئے۔

دھماکے کے بعد جائے وقوع پر فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ زیادہ زخمی ہونے والوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ کم زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال میں ہی طبی امداد دی گئی۔ ترجمان بلوچستان حکومت انوارالحق نے کا کہنا تھا کہ غالب امکان یہی ہے کہ دھماکا خودکش تھا، تاہم اس کی تصدیق سیکیورٹی فورسز ہی کریں گی۔

واقعے کی ذمہ داری ابھی تک کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔ بلوچستان بار کونسل کے صدر بلال کاسی کی ہلاکت اور بعدازاں سول ہسپتال میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے بعد سپریم کورٹ بار نے ملک بھر میں سوگ کا اعلان کردیا۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام اور سیکیورٹی فورسز نے بڑی قربانیاں دے کر بلوچستان میں امن قائم کیا ہے، کسی کو بھی صوبے میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے