کوئٹہ ڈھماکا عدلیہ پر بزدلانہ حملہ ہے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ کوئٹہ دھماکا پاکستان کی عدلیہ پر بزدلانہ حملہ ہے، حملےمیں اسپتال کو نشانہ بنانا آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو کم کرنا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں کوئٹہ دھماکےمیں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل ثمرات ضائع نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے کمانڈرز اور انٹیلی جنس اداروں کو کومبنگ آپریشن بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اوران کےخفیہ ٹھکانوں کوپوری قوت سے ختم کیا جائے، دہشت گردوں اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں تیز کی جائیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ کمانڈرز صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تمام ضروری مدد فراہم کریں،صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تربیت، وسائل، پلاننگ میں مدد دیں۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک بھر میں جاری فوجی آپریشن اور انسداد دہشت گردی کے تناظر میں اندرونی و بیرونی سلامتی صور ت حال پر بریفنگ دی گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے