شاہ رخ خان کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پرروک لیاگیا، بھارتی میڈیا

بالی ووڈکےکنگ خان … شاہ رخ خان کو لاس اینجلس ایئرپورٹ پرروک لیاگیا،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی امیگریشن حکام کی شاہ رخ خان سےپوچھ گچھ جاری ہے ۔ شاہ رخ خان اپنی بیٹی کےہمراہ امریکاپہنچےتھے۔

اس سے پہلے اپریل 2012 میں بھی کچھ اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا جب شاہ رخ کو نیویارک کے ہوائی اڈے پر دو سے تین گھنٹے کے لیے روک لیا گیا تھا جس کے بارے میں شاہ رخ کا کہنا تھاکہ انکےکسی ہم نام کی وجہ سے انہیں امریکی حکام نے روکا تھا وہ شخص امریکاکومل گیاہےاس لیےآئندہ انہیں نہیں روکاجائے گا مگر انہیں اس بارلاس اینجلس ایئرپورٹ پرروک کرپوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

شاہ رخ نے اس بار کہاہے کہ امریکی امیگریشن حکام ہرمرتبہ انہیں روکتےہیں، وہ سیکورٹی معاملات کوسمجھتےہیں اوران کااحترام کرتےہیں تاہم امریکی امیگریشن کی جانب سےروکےجانا افسوسناک ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے