افغان طالبان اور داعش کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہو گیا

افغانستان میں دو اہم مخالف عسکریت پسند گروپوں، طالبان اور داعش کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ گیا ہے .

اس مبینہ جنگ بندی کے معاہدے پر روس نے خدشات کا اظہار کردیا۔

افغان خبر رساں ادارے خاما کی ایک رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ماریہ زاخاروا نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری خراب سیاسی اور سیکیورٹی صورت حال کے دوران داعش اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ پریشانی کا باعث ہے۔

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں داعش اور طالبان کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کے باعث یہاں پیدا ہونے والی خراب سیکیورٹی صورت حال کی نشاندہی کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘اس کے علاوہ طالبان، ملک کے شمالی اور جنوبی حصوں میں بھی مشترکہ کارروائیوں کا آغاز کرچکے ہیں’۔

ترجمان نے افغانستان کی اتحادی حکومت کے درمیان جاری تنازع پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ حالیہ کچھ ماہ سے افغان اور امریکی فورسز کی کارروائیوں کے باعث بڑھتے ہوئے دباؤ کی وجہ سے داعش اور طالبان کے درمیان ایک عرصے سے جاری جنگ کے اختتام کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے