کراچی ،وفاقی جامعہ اردو سے163جعلی ڈگریاں جاری

وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی میں مزید 163 جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈاکٹر محمدصدیق کی سربراہی میں5رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ ایف آئی اے کے حوالے کردی۔ جعلی ڈگریوں کے حوالے سے ایف آئی اے کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق وفاقی جامعہ اردو کی سابق انتطامیہ نے600سے زائد ڈگریاں بیچیں۔

سابق انتظامیہ کےدور میں بی کام پرائیوٹ میں مزید122 اور بی اے پرائیوٹ کی41جعلی ڈگریاں جاری کی گئیں۔جعلی ڈگری اسیکنڈل اگست 2015میں سامنے آیاتھا، جس میں 7ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وائس چانسلرڈاکٹرظفراقبال،رجسٹرار فہیم الدین ،ناظم امتحانات مسعود مشکور،ڈائرکٹر فنانس محمد علی چودھری کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے